3

تھل جیپ ریلی میں ریسر کی گاڑی کو حادثہ غفلت برتنے پر 4ریسکیو اہلکار معطل

(عامر ڈوگر) گیارہویں تھل جیپ ریلی میں مڈپوائنٹ چوبارہ کے نزدیک جیپ ریسر ازمیر سرانجام کی گاڑی جلنے پر غفلت اور بروقت امداد نہ کرنے پر ریسکیو اہلکاروں کیخلاف کارروائی،چار ریسکیو اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ کا شکار جیپ دو گھنٹے تک ریسکیو اور انتظامیہ کو کالیں کرتے رہے،مدد کیلئے چیخ و پکار کرنے والے ریسر کی کوئی مدد کو نہ پہنچا،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاکر جیپ ریسر کی مدد کی۔

تمام جیپ ریسرز نے انتظامیہ کی اس سنگین غفلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا،پہلے روز حادثہ کے باوجود انتظامیہ نے انتظامات بہتر نہ  کیے اور دوسرے روز ریسر فیصل شادی خیل کو بھی ٹریک پر حادثہ پیش آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں!خوش کی خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں