7

دبئی میں کوئی دھماکے نہیں ہوئے حکومت کی سوشل میڈیا پر پھیلی افواہ کی تردید

دبئی میں متحدہ عرب امارات کی  حکومت نے  ڈاون ٹاؤن دبئی میں  دھماکوں کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس واقعے سے متعلق نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ غلط ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو رائٹرز نے اطلاع دی تھی کہ دبئی کے شہر کے مرکز میں عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ انہوں نے ڈاؤن ٹاؤن کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ یہ رپورٹ اس وقت گردش کر رہی ہے جب علاقائی تناؤ بڑھ رہا ہے۔  سوشل میڈیا پر اس افواہ پر بڑے پیمانے پر توجہ دی  گئی ہے۔
جمعرات کی شب گلف نیوز نے بتایا کہ دبئی  میں، جی ڈی ایم او نے کہا کہ ڈاون ٹاؤن دبئی میں دھماکوں کے حوالے سے نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ غلط تھی اور اس بات پر زور دیا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

گورنمنٹ آف دبئی میڈیا آفس نے عوام اور میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ درست معلومات کے لیے خصوصی طور پر سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور افواہوں یا غیر تصدیق شدہ رپورٹوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیئے:  امریکہ نے آج شب ایران پر نئے حملے شروع کر دیئے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں