3

تیز کھیلنے کامیرا  کوئی پلان نہیں تھا ،بال تھوڑا تیز آیا میں تھوڑا لیٹ ہوا اور آؤٹ ہو گیا،سعود شکیل

(روزینہ علی )قومی بلے باز سعود شکیل نے کہا ہے کہ کوئی تیز کھیلنے کامیرا  پلان نہیں تھا ،بال تھوڑا تیز آیا میں تھوڑا لیٹ ہوا اور آؤٹ ہو گیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے بعد سعود شکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اچھا سٹارٹ کیا تھا،پچ بعد میں اتنا آسان پلے نہیں کر رہا تھا،اگر ہم وکٹ کھو دیتے تو اس ٹوٹل کی طرف نہیں جا سکتے تھے،ہم نے آخر میں اچھا کور کیا، عرفات نے جیسا کھیلا پچاس کیا،ہمیں احساس ہے میچ میں اوور شارٹ  ہو رہے ہیں، دن بھی کم ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ کوئی تیز کھیلنے کامیرا  پلان نہیں تھا ،بال تھوڑا تیز آیا میں تھوڑا لیٹ ہوا اور آؤٹ ہو گیا،تمام ینگ پلیئرز میں ایک اچھا کھلاڑی بننے کی صلاحیت موجود ہے ،طیب عارف کو ہائی ریٹ کرتا ہوں ،جب کوئی بھی بیٹر کھیلتا ہے اور پچاس کرتا ہے تو وہ بھی نہیں چاہے گا کہ آؤٹ ہو جائے ،کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر آؤٹ نہیں ہونا چاہتا ۔

سعود شکیل نے کہاکہ پچاس کے بعد تقریباً بیٹرز کو اچھا بال پڑا،ریورس سوئنگ مجھے لگتا ہے شاید اتنا پلے میں نہ آئے،اچھا گھاس والا پچ ہے گراؤنڈ بھی لش گرین ہو رہا ہے ،سپن شاید کہیں نہ کہیں پلے میں آ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلاء کی ملاقات کا وقت طے پا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں