3

ویمن سپئرئرکالج نےسرگودھا گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

(24 ںیوز)بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کےزیرِ اہتمام گورنمنٹ ویمن گریجویٹ کالج فاروق کالونی سرگودھا میں گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔

 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پانچ سرکاری و نجی کالجز کی ٹیموں نےحصہ لیا، بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن ویمن سپیرئرکالج سرگود ھا نےحاصل کی جبکہ دوسری ریڈر کالج اورتیسری پوزیشن گورنمنٹ ویمن گریجویٹ کالج فاروق کالونی نےحاصل کی۔

ٹورنامنٹ کی مہمانِ خصوصی پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی منتہیٰ جاوید تھیں, مہمانِ خصوصی پرنسپل منتہیٰ جاوید کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری محمد انیس صادق گجر نے کہا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا عباس حیدرگوندل اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ عروج مبشر چیمہ کی سرپرستی میں تعلیمی بورڈ سرگودھا طلبہ میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، اُن میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور کھیلوں کے مثبت رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مہمانِ خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ویمن گریجویٹ کالج منتہیٰ جاوید نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونماکے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

 اُنہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کو کھیل کے جذبے، نظم و ضبط اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاری رکھیں۔

تقریب میں علیزے اور صباحت بلوچ بھی موجود تھیں جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامی امور محمد وقاص بٹ نے احسن انداز میں سنبھالے۔

یہ بھی پڑھیں :ملتان کی جانب سے امام الحق کی 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں