
(24نیوز)ایشیا کپ کرکٹ انڈر19میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے نیپال کو 101 رنز سے شکست دے دی۔یہ پاکستان انڈر 19 کی مسلسل تیسری کامیابی ہے اور گروپ اے میں پہلی پوزیشن ہے۔
پاکستان انڈر 19 نے 7 وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔احمد حسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 73 گیندوں پر 89 رنز کی اننگزکھیلی،کپتان فرحان یوسف نے 74 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
احمد حسین اور فرحان یوسف کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 135 رنز کی شراکت داری قائم کی۔276 رنز کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی،احمد حسین نے بہترین آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی،انہوں نے 89 رنز بنائے اور 4 وکٹیں بھی لیں۔
یادرہے کہ پاکستان انڈر 19 کا سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے مقابلہ 12 نومبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان






