3

قائداعظم ٹرافی دوسرا راؤنڈ:ملتان کی جانب سے امام الحق کی 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز

(ارسلان حسین دُرانی)قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا ہے، جس میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔

 قائداعظم ٹرافی گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے روز تین سنچریاں اسکور ہوئیں، ملتان کے امام الحق نے ناقابل شکست 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسد عمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

سیالکوٹ بلوز کے عبداللہ شفیق نے 112 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 316 رنز بنا لیے ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد کے عظیم باری نے سنچری اسکور کی اور ٹیم نے لاہور وائٹس کے خلاف 6 وکٹوں پر 403 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ پشاور بلوز کو فاٹا کے خلاف دوسری اننگز میں 140 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب قائداعظم ٹرافی سلور میں راولپنڈی نے لاڑکانہ کو اننگز اور 239 رنز سے ہرا دیا ہے، اور ایبٹ آباد نے ڈی ایم جے کے خلاف اننگز اور 304 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

 ایبٹ آباد کے محمد ریاض اللہ نے ناقابل شکست 178 رنز بنائے جبکہ اسرار حسین نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں، حیدرآباد کے سعد خان 196 رنز بنا کر نمایاں رہے اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے سردار حسن رضا خان نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

یہ بھی پڑھیں :جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں