7

 ملازمین کیلئے خوشخبری الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے پرفارمنس الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے اٹارنی کیڈر افسران کے پرفارمنس الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کو 60 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے اٹارنی کیڈر افسران کے الاؤنس میں اضافے کی باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس الاؤنس 2022 کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کے مساوی دیا جائے گا تاہم اس میں پنشن اور گریجویٹی شامل نہیں ہوگی جب کہ پرفارمنس الاؤنس انکم ٹیکس کے دائرہ اختیار میں بھی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ایکسٹرا آرڈنری چھٹیوں، طویل رخصت یا معطلی کے دوران الاؤنس قابل ادائیگی نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ غیر اٹارنی کیڈر افسران، مارکیٹ بیسڈ یا خصوصی پیکیج پر تعینات افسران اٹارنی پرفارمنس الاؤنس کے مستحق نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتیں۔۔؟ مشیر وزیر خزانہ کا اہم  بیان آ گیا

کے پی حکومت نے اس حوالے سے جاری سابقہ تمام احکامات اور نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں