9

نوازشریف اسکولز آف ایمیننس آج سے فعال ہونا شروع ہو گئے وزیر تعلیم پنجاب

(جنیدریاض)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آج سے نوازشریف سکولز آف ایمیننس ڈویژن کی سطح پر فعال ہونا شروع ہو گئے ۔
ویڈیو پیغام میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکول کے ایک بچے کے ہاتھوں سے افتتاح کروا کے مثال قائم کی ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ سکول آف ایمیننس کی صورت میں مریم نواز نے معیاری اور مفت تعلیم کا وعدہ پورا کر دیا۔
وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق نواز شریف اسکول آف ایمیننس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بہترین مثال ثابت ہوگا، اسکول آف ایمیننس کا ماڈل تعلیمی پراجیکٹ گلوبل سٹینڈرڈ کے مطابق سہولیات پر مشتمل ہے، فرینڈلی کلاس رومز، روبوٹکس، سائنس و کمپیوٹر اور سٹیم لیبز سمیت دیگر سہولیات سکول آف ایمیننس کا حصہ ہیں۔
راناسکندرحیات کامزیدکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس بنائے گئے ہیں، سکول آف ایمیننس کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا، اسکول آف ایمیننس میں ہر سال 5 سے 10 لاکھ بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے۔اسکول آف ایمیننس جدید انفراسٹرکچر، اعلیٰ تعلیم یافتہ تدریسی عملے اور جدید سہولیات کے حامل تعلیمی ادارے ہیں جہاں امیر اور غریب کا بچہ ایک ہی چھت تلے پڑھیں گے، ایسے بہترین اور ماڈل تعلیمی ادارے اگر حکومت خود بناتی اور چلاتی تو اربوں روپے درکار تھے تاہم قومی خزانے پر بوجھ نہیں ڈالا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ماڈل تعلیمی ادارے قائم کیے۔

یہ بھی پڑھیں:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بڑی تھرو کرنے میں ناکام
وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ ریکارڈ تعداد میں بچوں کا داخلہ ٹیسٹ دینا والدین کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال ہونے کا اظہار ہے، نجی تعلیمی شعبہ اسکول آف ایمیننس کی وجہ سے پریشان ہے، ایسے تعلیمی اداروں کا صوبے بھر میں جال بچھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں