
(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان ہے اورہنڈریڈ انڈیکس میں 1 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوگئی جبکہ ڈالرکی قدرمیں استحکام ریکارڈکیاجارہاہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزارپوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 112 کی سطح پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھاجارہاہے اورانٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 97 پیسے پر برقرار ہے۔






