
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کریم مارکیٹ سے کھاڑک نالہ جانے والے ون وے روڈ پر خلاف ورزی کرنے والی ایک کار کو روکا گیا، کار سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ون وے میں داخل ہوئی تھی جسے چالان کے لیے روکا گیا۔
پولیس کے مطابق روکنے پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور ٹریفک وارڈنز کی ویڈیو بنانا شروع کر دی جس پر پولیس کو طلب کیا گیا تو ملزم اپنا موبائل فون موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بڑی تھرو کرنے میں ناکام
ملزم کی شناخت مبینہ طورپرمعروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے نام سے ہوئی جس کے بعداختر لاوا کے خلاف تھانہ ٹریفک پولیس کی مدعیت میں سبزہ زار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔






