
(حسن علی)لاہور شہر میں ایل پی جی کی سرکاری نرخوں کے برخلاف من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مارکیٹ میں سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو ہونے کے باوجود ایل پی جی 350 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد ایل پی جی ڈیلرز سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اس بے ضابطگی کے باعث صارفین مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ گھریلو بجٹ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈیزل 4.41 اور پیٹرول 4.40 فیصد مہنگا!پریشان کن خبر سامنے آ گئی
شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ اور ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔






