
(جنید ریاض) پنجاب کی حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ پالیسی میں نرمی کردی۔
پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کا پرائیویٹ سکولوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے آج بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے سی اینڈ ڈبلیو کی شرط نرم کر دی اور متبادل آپشن منظور کر لیا۔
پرائیویٹ سکول اب پاکستان انجینئرنگ کونسل کے کسی بھی رجسٹرڈ انجینئر یا فرم سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے جو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے قابل قبول ہو گا۔
سکول رجسٹریشن کے عمل میں بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوتا ہے۔ طلبا اور عملے کی حفاظت کیلئے نئے انتظامات کرنا ضروری ہیں۔
سی ای او سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طارق محمود نے کہا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے فٹنس سرٹیفکیٹ فوری حاصل کریں۔ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ سول انجینئر سے بھی حاصل کیا جا سکے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے ضلعی رجسٹریشن اتھارٹیز کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی:ایرانی فوج






