کینیا اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کینیا کے وزیرِ صحت کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے آغا خان یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سی ای او ڈریپ اور ڈی جی ہیلتھ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر طبی تعلیم، تحقیق، مریضوں کی دیکھ بھال اور صحت کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں گے اور مشترکہ کوششوں سے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔






