کوئٹہ پولیس کی مؤثر کارروائیاں، قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی برآمد
کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موبائل فون اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔
پہلی کارروائی 23 نومبر 2026 کو تھانہ سول لائن کی حدود میں پیش آنے والے قتل اور ڈکیتی کے واقعے میں کی گئی، جس میں دو ملزمان گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
دوسری کارروائی 17 نومبر 2026 کو پاسپورٹ آفس کے قریب پیش آنے والے اقدامِ قتل کے واقعے میں کی گئی، جس میں دو ملزمان گرفتار کرکے 9 ایم ایم پستول، چار زندہ کارتوس اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی۔
شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام کو یقینی بنانے کی ہدایت
کوئٹہ پولیس کی جانب سے ایگل اسکواڈ سمیت تمام اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دورانِ ڈیوٹی کوئی بھی اہلکار اپنا چہرہ نہیں چھپائے گا اور شہریوں کے ساتھ ہمیشہ عزت، احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئے گا۔ عوام کے ساتھ بہتر رویہ، قانون کی پاسداری اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
کوئٹہ پولیس جرائم کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔






