
(انور عباس) پاکستان کی زیرِ صدارت شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے بارڈر سروسز سربراہان کا 12واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایس سی او رکن ممالک نے مشترکہ بارڈر آپریشن “سولیڈیرٹی- 2025” کے نتائج کی متفقہ منظوری دے دی۔
فارن آفس کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان، چین، روس، بھارت، ایران، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایس سی او ریجنل اینٹی ٹیررازم اسٹرکچر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
رکن ممالک نے بین الاقوامی سرحدوں کی صورتحال، ابھرتے چیلنجز اور مستقبل کے سیکیورٹی رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مشترکہ بارڈر آپریشن “سولیڈیرٹی-2026” کی تیاری اور انعقاد کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
ایس سی او بارڈر سروسز کے ماہرین کے گروپ کے 2027 کے ورک پلان کی منظوری دے دی گئی۔
تاجکستان کی جانب سے 2027 میں مشترکہ بارڈر آپریشن “سولیڈیرٹی-2027” کی میزبانی کی تجویز کی حمایت کر دی گئی۔
بارڈر سروسز سربراہان کے آئندہ اجلاس کے مقام اور وقت سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
شرکاء نے سرحدی سلامتی کو درپیش مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
رکن ممالک نے کہا کہ معلومات کے تبادلے اور مشترکہ حکمت عملی سے سرحدی سلامتی، باہمی اعتماد اور تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
اجلاس خوشگوار، تعمیری اور باہمی تعاون کے ماحول میں منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیئے: سیاست صرف اقتدار سنبھالنے کا نام نہیں، عوام کی آواز بھی بننا پڑتا ہے:بلاول بھٹو






