3

قلات پولیس کی کامیاب کارروائی؛ اندھے قتل کا ملزم گرفتار

قلات پولیس کی کامیاب کارروائی؛ اندھے قتل کا ملزم گرفتار

مورخہ 11 اکتوبر 2026 کو نامعلوم ملزمان نے ڈرائیور بخت محمد (سکنہ خروٹ آباد، قلات) کی فیلڈر گاڑی کوئٹہ سے منگچر کے لیے بک کروائی۔ راستے میں ملزمان نے ڈرائیور بخت محمد کو بے دردی سے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد تھانہ خالق آباد میں مقدمہ نمبر 27/2026 بجرم 302/396 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور تفتیش کی براہِ راست نگرانی کی۔ خصوصی ٹیم میں شامل ڈی ایس پی خالق آباد عبدالقادر لانگو، ایس ایچ او خالق آباد حاجی فیاض شاہوانی اور محمد اسحاق پندرانی نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے مخبرِ خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی تفصیلات:
* نام: شاہ میر جان
* ولدیت: محمد عمر
* قوم: نیچاری
* سکونت: محلہ کلی بادینی، سریاب، کوئٹہ
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں