4

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ ویسٹ اخلاق احمد کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس

کوئٹہ ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ ویسٹ اخلاق احمد کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، یونیسف کوآرڈینیٹر، تمام متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل/فیمیل) اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم سے متعلق ریشنلائزیشن ڈیٹا، غیر حاضر ملازمین کے ریکارڈ اور نئے کنٹریکٹ ملازمین کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری اور انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر RTMM کی جانب سے ضلع کے تمام اسکولوں میں حاضر اور غیر حاضر اساتذہ کا ڈیٹا پیش کیا گیا، جبکہ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کے حوالے سے تفصیلات بھی اجلاس کے سامنے رکھی گئیں۔یونیسف کے نمائندے نے کوئٹہ کے 6 اسکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق رپورٹ پیش کی اور مختلف اسکولوں میں فراہم کی جانے والی تربیت اور اسکول ٹریننگ پروگرامز کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے، سرکاری ریکارڈ کی درستگی، غیر حاضر ملازمین سے متعلق امور اور اسکولوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی موثر نگرانی پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی امور میں بہتری اور انتظامی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات موثر انداز میں انجام دیے جائیں۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ کی حاضری، سرکاری امور میں شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں