3

ڈاکو میری جمع پونجی اور میرے گاہکوں کا اعتماد لے گئے مجھے انصاف دلایا جائے تاجر ضیاء اللّٰہ بلوچ

سونمیانی , وندر میں ڈکیتی کی واردات متاثرہ تاجر کی پریس کلب وندر میں پریس کانفرنس ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ نامعلوم ڈاکو میری جمع پونجی اور میرے گاہکوں کا اعتماد لے گئے مجھے انصاف دلایا جائے تاجر ضیاء اللّٰہ بلوچ کی ایس ایس ایس پی حب، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او وندر سے اپیل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر کے معروف سنار ضیاء اللّٰہ بلوچ نے پریس کلب وندر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل میرے ساتھ ہونے والے ڈکیتی کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے کرب میں مبتلا ہوں ہم چھوٹے کاروباری لوگ آرڈر پر سونا کراچی سے لاتے ہیں گاہکوں کو فروخت کرتے ہیں گزشتہ دنوں کراچی سے لایاگیا 5 تولہ سونے کے زیورات لاکر اپنے میں مکان میں سورہا تھا کہ اچانک دیوار پھلانگتے لوگوں نے اسلحہ کے زور پر زیورات لوٹ لئے اور میرا موبائل بھی لے گئے موٹر سائیکل سوار ڈکیت دوران واردات سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے انہوں نے کہا لوگوں کی امانت اور ہمارا کل سرمایہ اس طرح لٹ جائے اور کوئی دادرسی نہ ہو تو ہم کہاں جائیں انہوں نے حکام بالا سے پریس کانفرنس کے توسط سے اپیل کی کہ ڈکیتوں کو گرفتار کرکے چھینے گئے زیورات دلائیں جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں