3

مستونگ اڈہ کے قریب گن پوائنٹ پر واردات، موبائل فون اور 5 ہزار روپے نقدی چھین لی گئی

مستونگ اڈہ کے قریب گن پوائنٹ پر واردات، موبائل فون اور 5 ہزار روپے نقدی چھین لی گئی

مستونگ اڈہ کے قریب آج شام 7 بجے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر واردات کرتے ہوئے محمد عیسیٰ ولد عبدالمنان، قوم محمد حسنی، سے موبائل فون اور 5 ہزار روپے نقدی چھین لی۔

متاثرہ شخص کے مطابق نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقد رقم لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔

محمد عیسیٰ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ان سے لوٹا گیا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرکے واپس دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں