5

تیسرے  روز بھی شدید بارشیں! حکومت نے سیاحوں کےسفر پر پابندی لگا دی

 (سید نعمان شاہ)مانسہرہ اور گرد ونواح میں تیسرے روز بھی بارش کاسلسلہ جاری ہے ، جھیل روڈ اور ناران جھل کھڈ روڈ پر پھنسےسیاحوں کا ناران منتقل کر دیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  مانسہرہ اور گرد ونواح میں تیسرے روز بھی بارش کاسلسلہ جاری ہے،   ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو 3سے 4 روز تک بالائی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

دوسری جانب مانسہرہ کے علاقے ناران میں فلیش فلڈ (سیلابی ریلے) کے باعث جھیل روڈ پر شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس کی وجہ سے یہ سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں کو چین نے کیسے کنٹرول کیا؟حیران کن قدم نے سب کچھ بدل دیا

 اس صورتحال کے پیشِ نظر کے ڈی اے (KDA) کی بھاری مشینری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے اور سڑک کی بحالی سمیت ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

 سڑک کی بندش کے باعث مختلف مقامات پر متعدد سیاحوں کی گاڑیاں اور جیپیں پھنس کر رہ گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کی جانب سے عوام سے پرزور گزارش کی گئی ہے کہ سڑکیں مکمل طور پر بحال ہونے تک ناران کی طرف غیر ضروری سفر سے سخت گریز کریں

 بالائی علاقوں کا رخ کرنے سے قبل متعلقہ اداروں اور ریسکیو اہلکاروں کی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں