
(24 نیوز)ارجنٹائن کے 3 فٹبالرز، لیساندرو مارٹینیز، کرسٹیان رومیرو اور اینزو فرنانڈیز کو فاکلینڈز (مالویناس) سے متعلق متنازع بینر اٹھانے کے بعد برطانیہ میں اپنے ورک ویزوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے ’’فاکلینڈ جزائر ارجنٹائن کے ہیں‘‘ لکھا بینر اٹھایا تھا جس پر برطانیہ میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
کئی برطانوی سیاست دانوں نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیل میں سیاست شامل کرنے پر ارجنٹائن کے خلاف کارروائی کی جائے۔
فیفا نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم تاحال کوئی باضابطہ پابندی عائد نہیں کی گئی۔
سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے سابق معاون نائل گارڈینر نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس بینر میں شریک تمام ارجنٹائن کے پریمیئر لیگ کھلاڑیوں کے برطانوی ورک ویزے منسوخ کر دیے جائیں۔
مزید پڑھیں:سپین کی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، ارجنٹائن میں ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد گرفتار






