4

 سیلابی صورتحال سنگینکئی علاقے دریا برد  خوفناک مناظر سامنے آ گئے!

(24 نیوز )چنیوٹ میں چناب نے تباہی پھیلانی شروع کر دی دریائی کٹاؤ کی وجہ سے کئی علاقے دریا برد ہونے لگے۔

دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال اور پانی کے خوفناک کٹاؤ کے باعث چنیوٹ کا   گاؤں میاں وال مکمل طور پر دریا برد ہو گیا،میاں وال، ساہمل، ڈوم سیداں، وڈ سیداں میں دریائی کٹاؤ تیزی سے جاری  ہے ۔

 دریائی کٹاؤ  سےمیاں وال میں بچنے والی واحد مسجد بھی پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہو گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کی نئی ڈیمانڈ نے پٹرولیم ڈویژن میں ہلچل مچا دی!

  گزشتہ سال سیلابی ریلے کے باعث میاں وال گاؤں کا 80 فیصد حصہ دریا میں بہہ گیا تھا ،نئے ریلے اور کٹاؤ کے باعث گاؤں کا باقی ماندہ حصہ اور واحد کھڑی مسجد بھی دریا کا حصہ بن گئی ہے

 جس کے بعد گاؤں کا نام و نشان تقریباً مٹ چکا ہے۔دریائے چناب کا یہ شدید کٹاؤ اب آس پاس کے دیگر دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کٹاؤ نے موضع ڈوھم سیداں، وڈ سیداں اور ساہمل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں