7

کوئٹہ میں شہری کے ہاں5بچوں کی پیدائش3بیٹیاں 2بیٹے شامل

(عیسی ترین)کوئٹہ شہر کے ایک رہائشی کے ہاں ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق نومولود بچوں میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی شہری کے تین بچے تھے، جبکہ پانچ نئے بچوں کی پیدائش کے بعد خاندان میں بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے،بچوں کی پیدائش ایک نجی اسپتال میں ہوئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں نومولود بچوں کو احتیاطی طور پر آئندہ 10 روز تک خصوصی نگہداشت (سپیشل کیئر) میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں ۔۔! ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں