
(24 نیوز)کرپٹو کرنسی کے معاملات کا کو شفاف رکھنے کے معاملہ میں ڈی جی ایف آئی اے نے انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا۔
حکام کے مطابق خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت، سائبر جرائم اور مالیاتی فراڈ کی تحقیقات کرے گا ، کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والی مشکوک مالی لین دین کی نگرانی بھی اس کی ذمہ داری ہوگی۔
خصوصی یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تحقیقات انجام دے گا ، کرپٹو کرنسی کے غلط استعمال کی روک تھام اور مؤثر قانونی کارروائی کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق خصوصی یونٹ کا قیام مالیاتی جرائم کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری






