3

زنگ آلود تیر سے شیر کا شکار نہیں ہوسکتا خواجہ سعد رفیق

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کؤہے کہ زنگ آلود تیر سے شیر کا شکار نہیں ہوسکتا، مڑے ہوئے زنگ آلود تیروں سے لومڑی اور گیڈر کا شکار ہوسکتا ہے اور  آپ سے یہ بھی  نہیں ہوسکتا۔

 سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے آج شام ایک پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے  کہا ہے کہ زنگ آلود تیر سے شیر کا نہیں لومڑیوں کا شکار ہوتا ہے اور یہ آپ سے نہیں ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے آج سہ پہر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے اپنی پارٹی کے امدوار کے بہت بڑے انتخابی جلسہ میں آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے متعلق سنجیدہ گفتگو کرنے کے ساتھ  مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر بھی سنجیدہ  تنقید کی بوچھاڑ کر دی تھی۔ بلاول بھٹو  نے میرپور اور راولا کوٹ کو کشمیر کا حصہ نہ ماننے کے خواجہ آصف کے بیان کو مسلم لیگ کی وفاقی ھکومت کی پالیسی قرار دیا اور کہا کہ اب کشمیر کے عوام اس بیان کا جواب ووٹ سے دیں۔ بلاول بھٹو نے سینیٹ میں آزاد کشمیر کی نشستیں رکھنے اور  عوام کے مسائل کے تعین کے لئے کمیشن بنانے جیسے مطالبات بھی کئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائل نواز شریف، مریم نوازشریف اور خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بھی بنائے رکھا۔ اس کے ساتھ بلاول نے یہ بھی کہا کہ  انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں بھی ویسے ہی شیر کا شکار کریں گے جیسے گلگت بلتستان میں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو نے کشمیر کو سینیٹ میں نمائندگی دینے، خواجہ آصف کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا 

بلاول بھتو کے میر پور میں خطاب کا حوالہ دیئے بغیر خواجہ سعد رفیق نے  ایکس پر اپنی ایک طنزیہ پوسٹ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی نشانہ تیر کی مناسبت سے لکھا  کہ مُڑے تُڑے زنگ آلُود تیر گیدڑوں اور لومڑیوں کا شکار کرسکتے ہوں گے۔ ان تیروں سے شیر کا شکار نہیں ہوسکتا اور ویسے بھی آپ سے یہ نہیں ہوگا۔

 واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم  میں بلاول بھٹو اب تک دو جلسوں سے خطاب کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں