4

وفاقی حکومت نے مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا

(24نیوز) پیٹرول اور ڈیزل  کی قیمتیں بڑھانے کے بعد وفاقی حکومت نے مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا ۔

آج بدھ کی شب  مٹی کےتیل کی قیمت میں 7 روپے 80پیسے فی لیٹر کا اضافہ  کیا گیا ہے۔ 

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹی فیکیشن کے مطابق   مٹی کے تیل کی نئی قیمت 297روپے17پیسے فی لیٹر مقرر  کی گئی ہے۔ 

مٹی کے تیل کی نئی قیمت صرف آج 23 جولائی کے لیے ہوگی ، نئی قیمت کا اعلان کل رات پھر کیا جائے گا۔ 

 اس سے پہلےمٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 289روپے 37 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:  پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا!نئی قیمتوں کا اعلان  ہوگیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں