4

افغان شہریوں کیلئےجعلی دستاویزات بنانیوالے ملزمان کاجسمانی ریمانڈمنظور

(جوادآصف)افغان شہریوں کے لیے جعلی دستاویزات بنانے کے مقدمہ میں عدالت نے 4ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،ملزمان میں انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر شامل ہیں،عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:امیر العظیم کا انتقال، نمازجنازہ شام 5بجے مسجدمنصورہ میں اداکی جائے گی
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان افغان شہریوں کی جعلی شناختی دستاویزات کے لیے ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے، ملزمان کے دہشت گرد عناصر سے روابط کے شواہد بھی ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں