2

اسلام آباد میں فائرنگ سے 20سالہ نوجوان جاں بحق ملزم گرفتار

(محمد اویس) اسلام آبادکے تھانہ نون کی حدود میں فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان فاروق جاں بحق ہو گیا،ملزم کو زخمی حالت میں موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ نون کی حدود ڈوک ملیار میں پیش آیا ،پیسوں کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ پیسوں کے لین دین کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا،ملزم آفتاب کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے مبینہ طور پر خود کو بھی تیز دھار آلے سے زخمی کیا،پولیس نے زخمی گرفتار ملزم اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا،پولیس کاکہناہے کہ قتل کی اصل وجوہات جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شرجیل میمن کا وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر رد عمل آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں