10

مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر  دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، محسن نقوی

(24نیوز)  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  مستونگ میں 6 بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش  کی ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے   سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا  اور کہا کہ  سکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر  دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ 

محسن نقوی  نے کہا کہ بلوچستان  میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔  فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردہلاک 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں