3

تقرر و تبادلے ڈاکٹر سیف الرحمان سندھ حکومت میں تعینات

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کراچی اور گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر سید سیف الرحمان کو تبدیل کر کے سندھ حکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، محکمۂ تعلیم خیبر پختونخوا کے گریڈ 17 کے افسر انجینئر صفی اللہ کو وفاقی وزارت تعلیم کے تحت  3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر دانش سکول پروجیکٹ چترال تعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسر فیاض عالم سولنگی کو انکوائری کے بعد 2 سال کیلئے پروموشن اور سالانہ ترقی روکنے کی سزا دی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں