(24نیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کی پالیسی کے تحت نئی قیمتوں کا اعلان کردیاگیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد امریکی سینیٹ سے پریشان کن خبر آ گئی






