4

آئندہ 10 روز تک بارش کا پیشگوئی محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کردیا

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں وقفے وقفے سے برسنے والی بارش نے وفاقی دارالحکومت کی فضا ہی بدل دی، کئی روز کی حبس اور شدید گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں،درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے اور شہری خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خوشگوار سلسلہ صرف آج تک محدود نہیں بلکہ آئندہ 10 روز کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارش ہوگی،اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں وقفے وقفے سے بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اور25 جولائی کو اسلام آباد میں ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے جبکہ 26 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ 27 جولائی  کو بارش کا سلسلہ رک جائے گا اور موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے۔اس روز درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 جولائی سے ایک بار پھر بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ 29 اور 30 جولائی کو بھی بارش کے 50 فیصد امکانات موجود ہیں۔ 31 جولائی اور یکم اگست کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدےکو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں