
(ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد دنیا کے سب سے بڑے سونے کے خریدار ملک چین میں طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں جون کے دوران سونے کی درآمدات دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بلومبرگ کے مطابق چین کی جانب سے بیرونِ ملک سے سونے کی خریداری جون میں مسلسل تیسرے مہینے بڑھی اور تقریباً 173 ٹن تک پہنچ گئی، جو مارچ 2024 کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی قیمتوں میں کمی اور چینی کرنسی یوآن کی مضبوطی نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ کیا جبکہ بینکوں نے بھی درآمدی کوٹے کے استعمال اور صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سونے کے ذخائر بڑھانے پر توجہ دی۔
ماہرین کے مطابق چین میں سونے کی مضبوط طلب عالمی بلین مارکیٹ کے لیے اہم اشارہ ہے کیونکہ چین دنیا کی سب سے بڑی سونے کی منڈیوں میں شمار ہوتا ہے،۔ قیمتوں میں کمی کے دوران سرمایہ کار اکثر سونے کو طویل مدتی تحفظ اور قدر محفوظ رکھنے کے ایک ذریعے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اب موبائل کی ضرورت کم پڑے گی؟اے آئی اسمارٹ گلاسز نے سب کو حیران کر دیا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر چین میں سونے کی طلب کا یہ رجحان برقرار رہا تو عالمی سونے کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔






