4

 اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف

(ویب ڈیسک)لیجنڈفوک گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔
 یہ اعزاز بہت کم گلوکاروں  کے حصّے میں آتا ہے کہ وہ جو کچھ بھی گائیں‘ اُسے قبولیتِ عام اور شہرتِ دوام حاصل ہو جائے، اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ گانے اور سُننے والا درد کے ایک ایسے رشتے سے منسلک ہو جو انسانوں کو انسانوں کے ساتھ جوڑ کر رکھتا ہے، درد کے اس رشتے کو احساس‘ دوستی‘ محبّت اور ایثار کا نام دیا جاتا ہے، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ایک ایسے فنکار کا نام ہے ،جس کے دل میں اپنے لوگوں کیلئے پیار‘ دوستی اور محبت کے سوا اور کچھ نہیں ہے، ان کے گیتوں میں اس کا اظہار بے ساختگی اور تکمیل کے ساتھ دیکھنے اور سننے کو ملتا ہے۔نصف صدی قبل اس عوامی گلوکار نے اپنی آواز کے ذریعے جو خوشبو بکھیرنا شروع کی تھی اس کا سفر ہنوز جاری ہے۔
اب عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی اوراس دوران  میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کرالی ہے جو عیسیٰ خیل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم سے کٹ کرکے فیصل رحمٰن کوکاسٹ کرنے پر رو پڑا تھا: جاوید شیخ
لیجنڈ گلوکار نے مزیدکہاکہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے، میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں