4

 دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشانِ عبرت بنایا جائے صدر آصف علی زرداری

(24نیوز)  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں سرکاری اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  حکم دیا ہے   کہ دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشانِ عبرت بنایا جائے۔

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں دہشتگردوں کے چھپ کر کئے گئے بزدلانہ  حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کی اور ان شہیدوں کی جائی کے صدمہ پر انہیں بارگاہِ ایزدی سے  صبر جمیل عطا کئے جانے کی دعا کی۔  صدر مملکت نے شہیدوں کے آخرت میں  درجات کی بلندی  کی بھی دعا کی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں