3

سیالکوٹ: سمبڑیال میں نالہ ایک کا بندھ ٹوٹ گیا فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ

(میاں اشفاق)سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں نالہ ایک کا بندھ ٹوٹ گیا،جس سے  فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھلم بلگن کے مقام پر بندھ ٹوٹنے سے نالے کا پانی زرعی اراضی میں داخل ہو گیا،پانی تیزی سے دھان کے کھیتوں میں پھیلنے لگا، جس سے فصل تباہ ہونے کا خدشہ ہے،شہری اپنی مدد آپ کے تحت بند مضبوط کرنے کی مصروف ہیں۔

شہری کاکہناتھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی شخص امداد کے لئے نہیں پہنچا، بروقت اقدامات نہ کیئے گئے تو سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

شہریوں نے کسانوں کو بھاری مالی نقصان سے بچانے کیلئے بندھ کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے،شہریوں نے متعلقہ محکموں سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک27جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا ، ماہرین کا ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اہم بیان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں