
(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محمد عمر میر سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔محمد وقاص تارڑ سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
نو منتخب صدر اور سیکرٹری کی تین سالہ مدت کا فوری طور پر آغاز ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے سیالکوٹ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرانتخابات؛پہلی بار 8 خواتین میدان میں آ گئیں،تگڑے مقابلے کا امکان






