
(24نیوز) موسم کے حالات بتانے والے ادارہ پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے آج رات اور کل صبح مزید بارش، کئی شہروں میں اربن فلڈ آنے اور ڈیرہ غازہ خان میں رود کوہی ندیوں کے سیلاب کی فورکاسٹ کر دی ہے۔
جمعہ (رات) موسم کی صورتحال: ملک کے بیشتر بالا ئی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم سندھ ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران زیریں سندھ ، شمال مشر قی بلوچستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال: سندھ، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ، زیریں خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران سندھ اور جنو بی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کا انتباہ
آج(رات) سے اتوار کے دوران:
• ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
• موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ ، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ ، گجرات ساہیوال،خانیوال اور ملتان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
• موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
اسلام آباد: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پر بارش کی توقع 45 فیصد ہے۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم کرک، کوہاٹ ،لکی مروت، بنوں ، وزیرستان ، ہنگو، کرم اورکزئی ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام/رات میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،صوابی اور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: پٹرولیم مصنوعات کی قیمت روزانہ مقرر کرنے کی پالیسی، سینیٹ کمیٹی نے اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن سے جواب طلب کر لیا
پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ، پاکپتن ،قصور ، سیالکوٹ، نارووال، بہاولنگر، بہاولپور،ساہیوال، راجن پور، ملتان ، خانیوال ، وہاڑی ، ڈیرہ غازی خان ، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو ،رحیم یار خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ جبکہ شام/رات میں مری، گلیات ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، فیصل آباد، خوشاب، نورپور تھل، بھکر، میانوالی اور سرگودھا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ: تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، دادو ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ہے۔ تاہم کر اچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان: ژوب،موسی ٰ خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی ، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلات، خضدار، پنجگور ، آواران،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید
کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران: زیریں سندھ ،خیبر پختونخوا ،پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش : سندھ: تھرپارکر (نگرپارکر 80، کالوئی، ڈھلی 10، چھاچھرو 02)، مٹھی 10،خیبر پختونخوا: پٹن 40، ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 31، مالم جبہ، باچا خان ایئرپورٹ 18، پشاور سٹی 15، سیدو شریف 13، دیر (بالا 14، زیریں 02)، کالام، پاراچنار 06، کاکول 01، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 34، ایئرپورٹ 24)، گوجرانوالہ 16، بہاولنگر 11، نارووال 08، منگلا 04، لاہور سٹی 02، اوکاڑہ، بھکر 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 05)، گڑھی دوپٹہ 04، گلگت بلتستان: گوپس، گلگت، بونجی 03، استور 02، بابوسر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 44، شہید بینظیر آباد 42، تربت اور پنجگور میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
آج ٹمپریچر کیا رہے؟
میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے آج جو کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوٹ کئے وہ یوں ہیں:
اسلام آباد 23/ 33
لاہور 24/ 34
کراچی 29/ 35
پشاور 23/ 35
کوئٹہ 22/ 37
گلگت 17/ 28
مظفر آباد 21/ 33
اسکردو 16/ 26
مری 14/ 23
فیصل آباد 27/ 34
ملتان 29/ 37
سری نگر کشمیر 18/ 25
جموں کشمیر 23/ 32
لہہ لداخ 09/ 20
پلوامہ کشمیر 18/ 25
اننت ناگ کشمیر 17/ 24
شوپیاں کشمیر 18/ 25
بارہ مولہ کشمیر 17/ 24
یہ بھی پڑھیئے: پیپلز پارٹی کا چالیس سال بعد مینار پاکستان پر جلسہ 25 جولائی کو ہو گا، جیالوں کی دیوانہ وار تیاریاں






