4

کراچی :معمولی تکرار پر ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ بیٹا جاں بحق باپ زخمی

(24 ںیوز )کراچی  میں جیکسن تھانے کی حدود میں معمولی تکرار نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی،ملزمان  کی  گھر میں گھس کر  اندھا دھند فائرنگ  سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ اور دوسرا بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔

 لواحقین کے مطابق مقتول اپنے والد اور بھائی کے ساتھ گھر میں موجود تھا،فائرنگ سے نوجوان کے سینے میں گولی لگی، موقع پر ہی دم توڑ گیا،والد کے گلے میں گولی لگی جس کو  تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول کا بھائی بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال میں طبی امداد دی  جاری رہی ہے،لواحقین  نے سٹی 21 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں