6

کبڈی کے میچ کے دوران  کھلاڑی کی موت پر  سوشل میڈیا پر افواہیں، ڈی پی او نے تحقیقات کا حکم دے دیا

(سید تنویر نقوی)  کھاریاں کے نواحی علاقہ پیر جنڈ میں کبڈی کے میچ کے دوران  کھلاڑی کی موت  سوشل میڈیا پر افواہوں کا  موضوع بن گئی۔

 کھاریاں کے نواحی گاؤں پیر جنڈ میں کبڈی کے کھلاڑی قاسم گجر  عرف  بالا گجر  کی کبڈی کے میچ کے دوران  موت ہو گئی تو  سوشل میڈیا پر  بالا گجر کی وفات زہر خورانی سے ہونے کی پوسٹیں سامنے آئیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹیں وائرل ہو گئیں۔

کبڈی کے کھلاڑی قاسم گجر عرف بالا گجر کے لواحقین نے  پولیس کوتحریری درخواست میں اس واقعہ کو اتفاقیہ طبی موت   قرار دیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کی کاروائی نہ کرنے کی درخواست کی۔ کھاریاں کے تھانہ صدر کی پولیس  نے لواحقین کی درخواست اور واقعہ کے حقائق کا تجزیہ کرنے کے بعد مرحوم قاسم گجر کی میت ان کے لواحقین کے حوالے کر دی۔ 

سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں کے پیش نظر گجرات پولیس کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں