
(24 نیوز )سیلابی صورتحال کے پیش نظر کاغان میں 25 تا 29 جولائی کو ہونے والے چار فیسٹولز کے انعقاد کو روک دیا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حسرت خان نے بتایا کہ ایجوکیشن لرننگ و گرومنگ فیسٹیولز کو وادی میں کلائوڈ برسٹ اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے، ان پروگراموں میں خیبر پختونخواء سے بارہ ہزار طلباو طالبات نے شرکت کرنا تھی۔
حسرت خان نے کہا کہ طلباء وطالبات کی زندگیوں کو خظرے میں نہیں ڈال سکتے ،ان پروگرامز کا انعقاد مہانڈری، جرید ، ناران اور کاغان میں ہونا تھا،اے سی بالاکوٹ نے کہا کہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔
موسم بالکل صاف ہونے کے باوجود مٹی و پتھربرقی رفتار سے بہنے لگے اور سیاحوں نے بھاگ کر جان بچائی، سیاحوں کو اپنی زندگی محفوظ بنانے کے لئے انتطامیہ کی ہدایات پر عمل پیراہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی






