4

بڑی کامیابی دنیا کی جدید ٹیکنالوجی کا  اہم ترین معدنی جزو پاکستان میں مل گیا

(ویب ڈیسک )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان میں پہلی بار ایک اہم سائنسی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایسے زمینی شوراب میں لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جس کی مقدار دنیا کے معروف لیتھیم بردار جیوتھرمل شورابوں کے برابر بتائی جا رہی ہے۔

یہ دریافت او جی ڈی سی کے پائلٹ جیوتھرمل پروگرام کے تحت ایک کامیابی سے آزمائے گئے بلند درجۂ حرارت کے جیوتھرمل کنویں سے حاصل ہونے والے فارمیشن واٹر کے جدید جیوکیمیائی تجزیے کے دوران سامنے آئی۔

او جی ڈی سی کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ پاکستان میں اس نوعیت کی یہ پہلی دریافت ہے، اس دریافت کے بعد پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو جیوتھرمل شوراب کو لیتھیم کے ممکنہ ذریعہ کے طور پر تلاش کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کو اچانک طیارہ کیوں بدلنا پڑا؟سیکیورٹی اداروں کے ہوش اڑ گئے!

لیتھیم وہ اہم معدنیات ہے جو عالمی سطح پر صاف توانائی کی جانب منتقلی میں بنیادی حیثیت اختیار کر چکی ہے، یہ برقی گاڑیوں کی بیٹریوں، بڑے پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام اور متعدد جدید ٹیکنالوجیز کا لازمی جزو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں