4

سلمان خان کےجملے سے انٹرنیٹ پر ہلچل

 (24 نیوز)بھارت میں طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے دوران سپر سٹار سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر اور ذومعنی پوسٹ وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان نے اپنی جم میں لی گئی تصاویر شیئر کیں ان تصاویر میں سلمان خان کو سفید تولیہ سر پر رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا کہ’’ سلمان خان ڈر گیا، جو ڈر گیا وہ مر گیا‘‘

مزید پڑھیں:شاہد آفریدی کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

 اس ذومعنی پوسٹ پر چند ہی گھنٹوں  میں کئی ہزار تبصرے کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی ممبئی میں ‘سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی’ (SRA) کی جانب سے منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے تھے۔

 اس ویڈیو میں سلمان خان کو ان کے دبنگ سٹائل کے بجائے کمزور ، بیمار اور تھکا تھکا سا دیکھا گیا تھاجس نے مداحوں کی تشویش بڑھادی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں