
(ویب ڈیسک )پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر427736 روپے کاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھکر 366714 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کم ہوکر 6297 روپےہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 3 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4053 ڈالر کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:زندگی بچانے والی ادویات سے متعلق اہم اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کمی کے ساتھ 4050 ڈالر فی اونس تک گرگیاتھا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4600 روپے سستا ہواجس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آگئی تھی ۔
دس گرام سونا 3944 روپے کی کمی کے ساتھ3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے پرآگیاتھا جبکہ فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہوکر 6309 روپے کی ہوگئی تھی ۔






