2

’’3 ایڈیٹس‘‘ کی سینماؤں میں دوبارہ ریلیز؟فلم سازکابیان آگیا

(ویب ڈیسک )بھارتی فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے فلم’’ 3 ایڈیٹس‘‘ کی سینماگھروں میں دوبارہ ریلیز سے متعلق گردش کرنے والی خبروں  پرخاموشی توڑدی۔
پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ’’3 ایڈیٹس‘‘کی 4 ستمبر کو دوبارہ ریلیز کے حوالےسےخبریں حقائق کے منافی ہیں، شائقین غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف پروڈکشن ہاؤس کے سرکاری اعلانات پر بھروسہ کریں۔
پروڈکشن ہائوس کی جانب سےیہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل عامر خان نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی کہ فلم میں ان کا کردار رنچھوڑ داس سماجی کارکن اور انجینئر سونم وانگ چک سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا تھا۔عامر خان اس سے قبل ایک انٹرویو میں یہ بھی تصدیق کر چکے ہیں کہ 3 ایڈیٹس کے سیکوئل پر کام جاری ہے اور اس کا اسکرپٹ آخری مراحل میں ہے، جس کے بعد مداحوں میں فلم کی واپسی کے حوالے سے جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
واضح رہے کہ’’ 3 ایڈیٹس‘‘ 2009ء میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اس کاشمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں