3

احسن خان اورصمدعارض ہارر فلم’’فراموش‘‘میں ساتھ نظرآئیں گے

(ویب ڈیسک)معروف اداکار احسن خان نئی بین الاقوامی ہارر فیچر فلم’’فراموش‘‘ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی پروڈیوسر اور اداکار صمدعارض کے ساتھ نظر آئیں گے۔
 یہ فلم ایمبرلائن اسٹوڈیو لمیٹڈ کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے ،معروف فلم ساز ابو علیحہٰ کی تحریر اور ہدایات سے سجی اس فلم کی پرنسپل فوٹوگرافی یکم ستمبر سے برطانیہ میں شروع ہونے کا اعلان کیاگیا ہے، فلم بندی ستمبر کے وسط تک جاری رہے گی جس کی شوٹنگ متعدد مقامات پر ہوگی۔
یہ فلم ایک منفرد اردو  پنجابی ہارر تھرلر ہے جس میں پاکستان اور بھارت کےفن کار اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔اس فلم کے بارے میں پروڈیوسر اور اداکار صمدعارض کاکہناہے کہ ان کا وژن عالمی معیار کی فلمیں تیار کرنا ہے جو پاکستان کی کہانی سنانے کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کریں کیونکہ اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی پروڈکشنز پاکستان کی فلمی صنعت کو مضبوط بنانے، سنیما کلچر کو بحال کرنے اور سامعین کو دوبارہ سینما گھروں کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’3 ایڈیٹس‘‘ کی سینماؤں میں دوبارہ ریلیز؟فلم سازکابیان آگیا
فلم انڈسٹری کے مبصرین کا خیال ہے کہ یہ فلم جنوبی ایشیا کی سب سے زیادہ متوقع ہارر فلموں میں سے ایک بننے کی صلاحیت رکھتی ہے جو بین الاقوامی سنیما میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو اجاگر کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں