
(24 نیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم ، اور لیوی ختم کرو، یہ بھتہ ٹیکس ہے،لیوی جگا ٹیکس ہے، یہ عوام پر ڈاکا ہے۔
پیغام رسانی کی ایپ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ 7 اگست کا احتجاج پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ طلباء ، نوجوان، بائیکیا رائیڈرز، ڈیلیوری بوائز، کورئیرز، مزدور، کسان اور پوری قوم موٹرسائیکلز اور گاڑیاں لے کر سڑکوں پر آجائیں، پرامن سیاسی مزاحمت سے عوام اپنا حق لیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا






