3

وزیر خارجہ اسحاق ڈار فلپائن اور کرغزستان کےدوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

(انور عباس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار فلپائن اور کرغزستان کے سرکاری دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی  کے مطابق اسحاق ڈار نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 33ویں آسیان ریجنل فورم وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

طاہر اندرابی  کے مطابق اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی، دورۂ کرغزستان کے دوران اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔

انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے دونوں بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا،علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور اہم عالمی امور پر اجلاسوں میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی مسائل پر ہونے والے اہم مباحث میں فعال شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں