
(راجا وقار) جہلم میں نالہ بنہاں کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔
بنہاں نالہ کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
گذشتہ سال بھی اسی مقام پر بند ٹوٹا تھا اور سیلاب کا پانی آنے سے وسیع علاقہ زیر آب آ گیا تھا۔
یہ بند علاقہ ن کے لوگوں نے خود بنایا تھا۔ گزشتہ سال بند ٹوٹنے سے سیلاب آیا تو حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اس بند کو بہتر طریقہ سے مرمت کروائے۔ ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت نے حفاظتی بند تعمیر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: تین کم عمر بہنوں کی ایک ہی مرد سے شادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی






