2

باجوڑ کے علاقے تلے ڈیم میں دھماکہ 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے

(24 نیوز )باجوڑ کی تحصیل سلارزئی علاقہ تلے ڈیم کے مقام پر دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

باجوڑ میں دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹٰمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں،  میتوں اور زخمی افراد کو ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا جارہاہے۔

ڈی پی او باجوڑ کے مطابق دھماکہ آئی ڈی کے ساتھ  ہوا ہے،دھماکے کے حوالے سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کئے جارہے ہیں،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں